کثیر الاولاد

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - کثیرالاطفال، کثیرالحیال، وہ شخص جس کے بال بچے بہت ہوں، بہت سے بال بچوں والا، بڑے کنبے والا۔ "ایسے جانور جنہیں اپنی اولاد کی مطلق پروا اور فکر نہیں ہوتی عموماً کثیرالاولاد ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٤١ء، حیوانی دنیا کے عجائبات، ١٠٧ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت 'کَثیر' کے بعد عربی حرف تخصیص 'ا ل' اور پھر عربی ہی سے مشتق اسم 'اولاد' لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨١٩ء کو "انجیل مقدس" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں